Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

درخواست میں نواز شریف کے 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کارروائی کی استدعا کی گئی تھی
شائع 28 اکتوبر 2023 01:17pm
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق 2018 سے زیر سماعت نواز شریف کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی جس میں 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

توشہ خانہ کیس میں نوازشریف کے وارنٹ معطل، ضمانت منظور

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز اور شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی ایک درخواست خارج کی تھی۔

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Islamabad High Court

Contempt of Court