Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری محکموں کے 60 سیکریٹریز، سربراہان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے
شائع 28 اکتوبر 2023 12:01pm
سندھ ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
سندھ ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

سندھ ہائی کورٹ میں مختلف سرکاری محکموں کے سیکرٹیز و سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

معلومات تک رسائی کےقانون پرعمل درآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت کے مختلف محکموں کے 60 سیکریٹریز کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست گزار ڈاکٹر مرتضیٰ کا موقف تھا کہ مذکورہ افراد ہائی کورٹ کے حکم پرعمل نہیں کررہے، چند سیکریٹریز نے بائیو میٹرک کے بغیر اسٹیپ پیپر پر بیان جمع کرائے۔

درخواست گزار کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ نے مذکورہ افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کے گریڈ 1 سے 15 تک سرکاری ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی میں توسیع

رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ: سپریم کورٹ ملازمین سے متعلق معلومات تک رسائی کی درخواست منظور

سرکاری محکموں کے سیکرٹریز و سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 30 اکتوبر بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

karachi

Sindh government

government employees

Contempt of Court

Sindh High Court