Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سابق برطانوی وزیراعظم کا بطور میزبان ٹی وی چینل میں شمولیت کا اعلان

بورس جانسن اگلے سال برطانیہ اور امریکا کے انتخابات کی کوریج میں اہم کردار ادا کریں گے، رپورٹس
شائع 28 اکتوبر 2023 10:02am
سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن۔ فوٹو — فائل
سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن۔ فوٹو — فائل

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹی وی چینل جی بی نیوز میں شمولیت اختیار کرلی۔

چند ماہ قبل رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے بورس جانسن نیوز چینل کے لئے ایک پریزینٹر، پروگرام ساز اور تبصرہ نگار کے طور پر کام کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم اگلے سال برطانیہ اور امریکا کے انتخابات کی کوریج میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

بورس جانسن سابق بزنس سیکریٹری جیکب ریس موگ، پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین لی اینڈرسن اور میاں بیوی ارکان پارلیمنٹ ایستھر میک وی اور فلپ ڈیوس کے بعد کسی ٹی وی چینل میں شمولیت اختیار کرنے والے تازہ ترین کنزرویٹو سیاستدان ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سابق برطانوی وزیراعظم نے میڈیا ادارے میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزراء کو عہدہ چھوڑنے کے دو سال کے اندر کسی بھی ملازمت کے بارے میں آزاد مشاورتی کمیٹی برائے کاروباری تقرریوں (اکوبا) سے مشورہ لینا ضروری ہے۔

بورس جانسن کی جانب سے رابطہ کیے جانے کے بعد کمیٹی کا کہنا تھا کہ جی بی نیوز کے ساتھ کردار سے حکومتی قوانین کے تحت کوئی خاص تشویش پیدا نہیں ہوئی۔

Boris Johnson

United Kingdom

News Channel