Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی

منظور ہونے والے فنڈز سے پی آئی اے اپنے ضروری اخراجات پورے کرسکے گا
شائع 27 اکتوبر 2023 10:57pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی جبکہ رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے دی جائے گی۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں پی آئی اے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، پی آئی اے کو منظوری کی رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے فراہم کی جائے گی، اس فنڈز سے پی آئی اے اپنے ضروری اخراجات پورے کرسکے گا۔

اجلاس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے اور پی ایس او تنازع، مزید 49 پروازیں منسوخ، تعداد 300 سے متجاوز

پی آئی اے کو 2 ہفتوں میں 8 ارب روپے کا نقصان، مزید 20 پروازیں منسوخ

پی ایس او سے فیول کی ادائیگی کا معاملہ حل ہوگیا، پی آئی اے

ECC

اسلام آباد

PIA

Economic Coordination Committee

PIA Flight

Shamshad Akhtar

Caretaker Finance Minister

PIA Loss