Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا: غیر ملکیوں کے انخلا کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم

کنٹرول روم کل سے فعال کردیا جائے گا
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2023 11:43am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

خیبر پختونخوا میں وزارت داخلہ کی جانب سے صوبے میں مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دستاویز کے مطابق محکمہ داخلہ میں قائم کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا، جس میں گریڈ 17 سے کم کوئی بھی افسرتعینات نہیں ہوگا۔

دستاویز میں بتایا کہ مقصد غیرملکیوں کے انخلا کے فیصلے پرعملدرآمد کرانا ہے، کنٹرول روم کل سے فعال کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ لنڈی کوتل میں قائم کیے جانے والے کیپ میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رکھا جائے گا، جہاں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عارضی کیمپ کے لئے مقامی افراد سے زمین کا معاہدہ کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر3 ماہ کے لئے معاہدہ کیا ہے جب کہ زمین کا ماہانہ کرایہ 2 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

Illegal Afghan Immigrants