Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں حکومت نے موسم سرما میں گیس کامیاب اور مزید مہنگی ہونے کی اطلاع دے دی

بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان صارفین پر نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی نے ایک اور بم گرادیا
شائع 27 اکتوبر 2023 08:51am

بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان صارفین پر نگراں حکومت نے ایک اور بم گرادیا، نگراں وفاقی وزیرتوانائی محمد علی نےخبردارکیا ہے کہ موسم سرما میں گیس نہ صرف مہنگی ہوگی بلکہ ملے گی بھی مشکل سے ہی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو موسم سرما میں صبح، دوپہر اوررات کے اوقات میں مجموعی طور8 گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ صارفین کوگیس صرف صبح، دوپہراورشام کے اوقات میں ہی ملے گی، گھریلو صارفین کو ایل پی جی پرجانا پڑے گا۔

نگراں وفاقی وزیرکے مطابق ملک میں جتنی گیس دستیاب ہے اسی کے مطابق فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ دسمبرکیلئے 2 اضافی ایل این جی کارگوزکا بندوبست کرلیا ہے جبکہ جنوری کے لیے دو مزید ایل این جیز کارگوز سپاٹ مارکیٹ سے خریدے جائیں گے۔

نگراں وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نئے گیس کنکشنز پرپابندی برقراررہے گی کیونکہ اُن کے لیے ملک میں گیس ہی موجود نہیں ہے۔ ہم نے غریب صارفین پرزیادہ بوجھ نہیں ڈالا، گیس قیمتوں میں صرف ان کے لیے فکسڈ چارجز 10روپے سے بڑھا کے 400 روپے کیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹینے جن قیمتوں کی منظوری دی ہے اسکے بعد ساڑھے 4 ہزارارب روپے سے زائد توانائی کے گردشی قرض میں مزید اضافہ نہیں ہوگا ۔

خیبر پختونخوا

natural gas

gas prices

Gas