Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’قوم کے مجرموں کا احتساب‘، صحافی کے سوال پر نواز شریف کی معنی خیز مسکراہٹ

کیا نواز شریف سویلین بالادستی پر یقین رکھتے ہیں؟
شائع 26 اکتوبر 2023 05:26pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کر دی ہیں۔

دوران سماعت ایک دلچسپ منظر بھی دیکھنے کو ملا جب صحافیوں نے نواز شریف کو گھیر لیا اور ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

لیکن نواز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں کے سوالات پر جواب سے گریز کیا۔

صحافٰ نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پہلے یہاں سے فری ہو جائیں۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ قوم کے مجرموں کاحساب ہو گا یا نہیں؟ جس پر نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا اور بس مسکرا دیے۔

صحافی نے سوال داغا کہ کیا آپ سویلین بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ 1947 میں بھی سویلین بالادستی تھی تو ہم آزاد ہوئے۔

Nawaz Sharif

Islamabad High Court

Avenfield Apartments and Al Azizia references