پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچانے میں پی آئی اے پہلے نمبر پر، خسارہ 712.8 ارب روپے
ملکی معشیت میں نقصان پہنچانے والے اداروں میں پہلے نمبر پر پی آئی اے ہے جو یومیہ 50 کروڑ روپے کا مالی نقصان اٹھا رہی ہے، اور جون تک اس کا مجموعی خسارہ 712 اعشاریہ 8 روپے تک پہنچ چکا ہے۔
مسلسل مالی خسارے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری ناگزیر ہے، اس وقت تین سرکاری ادارے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، لیکن ان میں سر فہرست قومی ایئرلائن پی آئی اے ہے۔
جون 2023 تک پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 712.8 ارب روپے تک جا پہنچا، اور یہ ادارہ روزانہ 50 کروڑ روپے کا مالی نقصان کررہا ہے، جب کہ پی آئی اے کو صرف چلائے رکھنے کا مالی نقصان 156 ارب روپے ہے، اور پی آئی اے کے ذمے 435 ارب روپے کا قرض بھی واجب الادا ہے۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ پی آئی اے 10 سالوں میں 7 بلین یو ایس ڈالرز کا نقصان کرچکی ہے، یہ ادارہ ریاستی خزانے پر ناقابل برداشت حد تک بوجھ ڈالتا رہا ہے، حکومت کو اس کی نجکاری تیزی سے مکمل کرنا ہوگی تاکہ ملک کو مزید خسارے سے بچایا جا سکے۔
Comments are closed on this story.