Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سپر لیگ کا 9واں ایڈیشن کب منعقد ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

پی سی بی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا
شائع 25 اکتوبر 2023 10:54pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 9 واں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کے لیے غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن شروع کردی۔

پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا، پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ہے۔

پاکستان کے کرکٹرز کی کیٹیگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔

جس کی تکمیل کے بعد پلیئر ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے بارے میں تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی 20 کے اختتام پر پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔

نیشنل ٹی 20 کا فائنل 10 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں

کس ٹیم نے کب اور کتنی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کی تقرری

غیر ملکی فرنچائز مالکن پی ایس ایل ٹیم خریدنے کی خواہش مند

PSL

PCB

lahore

Pakistan Super League

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

draft

psl 9

foreign players registration