Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کو اپیل پر نمبر لگانے کی ہدایت
شائع 25 اکتوبر 2023 05:17pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کو جیل ٹرائل کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اپیل پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

جاری حکم نامے میں عدالت کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے، درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد آفس کو پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کررہے ہیں، درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ جوڈیشل سائیڈ پر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی درست قرار دی تھی جسے انٹراکورٹ اپیل کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

سائفرکیس: ’کسی شخص کے لیے رولز کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے‘

عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھ کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، فرد جرم عائد

عمران خان کے سیل کی دیوار تڑوا دی، اب کیا کمرہ بھی تڑوا دوں، جج ابوالحسنات

imran khan

Islamabad High Court

pti chairman

justice miangul hassan aurangzeb

IMRAN KHAN IN JAIL

jail trial

justice saman rafat imtiaz

Intracourt appeal