Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور : خواتین اور بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ، ایک ہفتے میں 9 افراد اغوا

پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لئے لیکن کوئی مغوی بازیاب نہیں کرواسکی
شائع 24 اکتوبر 2023 06:24pm
لاہور : خواتین اور بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ، ایک ہفتے میں 9 افراد اغوا ۔ فوٹو ــ فائل
لاہور : خواتین اور بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ، ایک ہفتے میں 9 افراد اغوا ۔ فوٹو ــ فائل

لاہور میں خواتین اور بچوں کی اغوا کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شیرا کوٹ سے تین کمسن بہن بھائیوں کو اغوا کیا جن میں 11 سالہ عنبرین، 8 سالہ امداد علی اور 5 سالہ حیدر علی شامل ہیں۔

اغوا کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس نے مزید کہا کہ چوہنگ سے ماں اور اسکے دو بچوں 5 سالہ مزمل اور 2 سالہ مہ جبین کو بھی اغوا کیا گیا۔ ایمن بی بی اور بچے چیچہ وطنی سے لاہور پہنچے تھے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فیصل ٹاؤن سے 13سالہ حمیرا جبکہ ہنجروال میں 12 سالہ اکبرعلی کو اسکول جاتے ہوئے اغوا کیا۔

کوٹ لکھپت میں 7 سالہ لڑکی صفیہ کو بھی محلے میں کھیلتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

قطر سے آئے تین دوستوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک جاں بحق

جامعہ کراچی سے ملنے والی نوجوان کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

اسموگ کا باعث بننے والے بھٹوں کے مالکان پر 35 لاکھ روپے جرمانہ

اس حوالے سے پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات تو درج کر لئے لیکن کسی مغوی کو اب تک بازیاب نہ کروایا جا سکا۔

lahore

kidnapped

lahore police

Kidnapping for Ransom

Crime