Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سے بیزار ہیں، عبدالعلیم خان

پارٹی صدر نے پنجاب کے ڈویژنل رہنماؤں کو اہم ٹاسک دیے
شائع 23 اکتوبر 2023 11:48pm

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی کی وجہ سے عام آدمی مسلم لیگ ن کے خلاف بیانیہ قبول کرے گا، عوام تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دونوں سے بیزار ہیں، استحکام پاکستان پارٹی ہی ان کی پہلی چوائس ہے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کی زیر صدارت ڈویژنل رہنماؤں کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سے بیزار ہیں، ہر شغص کو 16 ماہ میں حکومت کی “کارکردگی کا پتہ ہے اس لیے وہ اب صرف استحکام پاکستان پارٹی کے بیانیے پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن کے بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے اس لیے پارٹی رہنما فوری انتخابی مہم شروع کریں۔

مزید پڑھیں

پچھلے دور میں فیض حمید سمیت 5 افراد کا گینگ بنا، ڈی سی کا ریٹ 3 کروڑ تھا، عبد العلیم خان

نیب نے علیم خان کے خلاف کرپشن تحقیقات ختم کردیں

پارٹی صدر نے پنجاب کے ڈویژنل رہنماؤں کو اہم ٹاسک دیے اور ہدایت کی کہ تمام پارٹی رہنما باہر نکلیں اور عام آدمی تک پہنچیں، حقیقی تبدیلی آئے گی۔

lahore

Abdul Aleem Khan

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

aleem khan