Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خاموش رہنا اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ بولنا

مہوش حیات کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
شائع 23 اکتوبر 2023 08:01pm

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی بالآخر مظلوم فلسطین کے حق میں آواز اُٹھاتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

حال ہی میں مانچسٹر میں ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی پی پی اے) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہوش حیات کو اُن کی فلم لندن نہیں جاؤں گی میں شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مہوش حیات نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے مختصر تقریر کی جس میں اُنہوں نے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی، اداکارہ نے کہا کہ اس وقت غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسے دیکھ کر کوئی بھی خوشی محسوس کرنا مشکل ہے۔

مہوش حیات نے ویڈیو انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی اور کہا کہ میں نے ہمیشہ اہم مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ میرے دل کے قریب ہے۔

ویڈیو میں ادکارہ کہتی ہیں کہ ڈاکٹر کنگ کے ایک جملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خاموش رہنا اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ بولنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں سچ پر یقین رکھتی ہوں اگر ہم اپنے دل کھول کر ایک دوسرے میں انسانیت کو دیکھیں تو واقعی امن ممکن ہو جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں پر حملے کیے جارہے ہیں، معصوم بچوں کا قتلِ عام ہورہا ہے، مائیں اپنے بچوں کو کھو رہی ہیں، یہ سب انتہائی افسوسناک ہے، ہم غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Palestine

Gaza

Mehwish Hayat