غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 17 روز، فلسطینی شہداء کی تعداد 5 ہزار سے متجاوز
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 17 روز ہوچکے ہیں، شدید بمباری سے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 182 بچوں سمیت 436 فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ پندرہ ہزارسے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک لاکھ 42 ہزارسے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں، اسرائیل نے غزہ میں 17 اسپتالوں سمیت ہیلتھ سروسسز پر 62 حملے کیے۔
خان یونس اور رفاہ میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری میں 38 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ اقوام متحدہ کے 29 اہلکار اسرائیلی بمباری میں جان سے گئے، اسرائیلی بمباری سے شہید صحافیوں کی تعداد 19 ہوگئی۔
خان یونس میں اقوام متحدہ کی عہدیدار روایہ حلس کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں، پندرہ ہزار فلسطینی پناہ گزین کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں بچا، انسولین سمیت مختلف ادویات کی ضرورت ہے، اقوام عالم براہِ مہربانی غزہ کو بچائے۔
Comments are closed on this story.