’سستی جگت‘، عورت مارچ انتظامیہ نواز شریف کے بیان پر برہم
عورت مارچ انتظامیہ نے قائد (ن) لیگ نواز شریف کے خطاب کے ایک حصے پر تنقید کی ہے۔
عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک بار پھر نوازشریف نے سیاسی مخالفت میں خواتین کی سیاسی سرگرمیوں پر سستی جگت کی ہے، مسلم لیگ ن کے قائد نے ابھی تک یہ نہیں سیکھا کہ خواتین کو اچھی عورت اور بری عورت میں تقسیم کرنا پتھروں کے زمانے کا طریقہ کار ہے۔
خیال رہے کہ 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بنا کسی کا نام لیے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’دیکھیں ہماری بہنیں کتنی آرام سے جلسہ سن رہی ہیں، کوئی ڈھول کی تھاپ پر ناچ گانا نہیں ہورہا، میری بات سمجھ گئے یا نہیں سمجھے‘۔
ان کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا اور اس پر کافی تنقید کی گئی تھی۔
دوسری جانب ایک صارف نے طنزیہ لکھا، ’خواتین و حضرات ! ن لیگیوں کا عورت مارچ کو ٹارگٹ کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔‘
لاہور کی لڑکیوں نے نواز شریف کے بیان اور عورت مارچ کی تنقید پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
لاہوری لڑکیوں کا کہنا ہے کہ آزاد معاشرے میں رہتے ہوئے ہر کسی کو اپنی مرضی کا حق حاصل ہے، مگر مسلم معاشرتی بنیاد کو ملحوظِ خاطر رکھنا چاہیے۔
Comments are closed on this story.