Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات میں تاخیر انتخابات نہ کرانے کے برابر ہے، بلاول بھٹو زرداری

الیکشن کا مطالبہ ہمارا حق ہے، بلاول کا سپریم کورٹ بار کی تقریب سے خطاب
شائع 23 اکتوبر 2023 03:48pm
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فوری الیکشن کروائے جائے، انتخابات میں تاخیر انتخابات نہ کرانے کے برابر ہے۔

اسلام آباد میں دستورِ پاکستان کے 50 برسوں کی تکمیل کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین قانون کی حکمرانی کے اصول واضح کرتا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے الیکشن ہوجائے گے، بلاول نے کہا کہ انشااللہ الیکشن ہوجائے گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں بلانے پر مشکور ہو، جمہوریت آئین کا اور آئین انسانی حقوق کا تحافظ کرتا ہے، سپریم کورٹ نے ڈکٹیٹر کے خلاف اپنا کردار ادا کیا، سپریم کورٹ بار نے آئین کی بالا دستی کے لیے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت آیا عدلیہ نے منتخب وزرائے اعظم کو گھر بیھجنا شروع کردیا، ہماری پارٹی انتخابات کی تاریخ مانگ رہی ہے، آئین کسی بھی ریاست کی روح ہوتی ہے، فوری الیکشن کروائے جائے، انتخابات میں تاخیر انتخابات نہ کرانے کے برابر ہے۔

مزید کہا کہ اس سے پہلے کوئی اور ادارہ حکم دے الیکشن کمیشن تاریخ دے، آئین کی بحالی کے لیے بینظر نے اپنی جان قربان کی، جج صاحبان کو پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرنا چائیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسجر کے فیصلے میں امید کی کرن نظر آئی ،الیکشن کا مطالبہ ہمارا حق ہے، ہر سیاستدان نے عدلیہ کے سامنے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے۔

Supreme Court

ECP

Bilawal Bhutto Zardari