Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلتھ ویک کا آغاز، 5 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی

نگران حکومت کی پوری ٹیم خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے، ڈاکٹر جمال ناصر
شائع 23 اکتوبر 2023 01:24pm

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور میں ہیلتھ ویک کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس کے دوران پانچ لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پنجاب بھر میں ہیلتھ ویک 23 سے 26 اکتوبر تک جاری رہے گا، ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایڈز کی مُفت اسکریننگ اور ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی بی کی مفت اسکریننگ، بلڈ شوگر اور حاملہ خواتین کا مفت چیک اپ بھی کیا جارہا ہے، دو سال سے کم عمر بچوں کی مفت ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے، جبکہ ہر ضلع میں منتخب بنیادی مراکز صحت پر بھی ہیلتھ ویک منایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہورمیں میاں میر اسپتال ہیلتھ ویک کی سرگرمیوں کا فوکل پوائنٹ ہے، محسن نقوی کی قیادت میں صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ وسائل کی کمی نہیں، نگران حکومت کی پوری ٹیم خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے، تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی جیلوں میں 52 ہزار قیدیوں کی سکریننگ کا کام کیا گیا ہے۔

lahore

punjab