نوازشریف کی ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اپنے وکیل کے ذریعے ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کردی ہیں، درخواستوں پر کل سماعت متوقع ہے، سابق وزیراعظم اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔
نوازشریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کردی ہیں، درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔
نواز شریف نے درخواستیں امجد پرویزایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کیں، جن میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلوں کو بحال کرنے کے بعد دلائل سن کر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔
درخواست میں نواز شریف نے موقف اپنایا گیا کہ اگرچہ میں ابھی تک بیماری سے مکمل طور پرریکور نہیں ہوا ، لیکن ملک کے بدترمعاشی حالات کو دیکھ واپس آنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی کل پیشی کے لئے سرکلر جاری کردیا ہے۔
رجسٹرار آفس سے انٹری کارڈ ہولڈر افراد کو صرف کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، پٹشنرز وکلا ٹیم 15 افراد ، 10 لا افسران ، 30 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جون 2021 میں نواز شریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے عدم پیروی پر اپیلیں خارج کی تھیں۔
نوازشریف سے ن لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں
نوازشریف سے جاتی امرا میں سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت لیگی رہنماؤں اور لیگل ٹیم کی ملاقاتیں کیں۔
اے این پی رہنما غلام احمد بلور کو نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، گارڈز نے گیٹ سے واپس کردیا۔
یاد رہے کہ نواز شریف 4 سال بعد 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے، اسلام آباد پہنچنے پر ان کے ہمراہ عرفان صدیقی اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے علاوہ صحافیوں اور لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
مزید پڑھیں
نواز شریف کتنی بار وزیر اعظم بنے، کب کب جلاوطنی کی زندگی گزاری؟
نوازشریف کی ایئر پورٹ پہنچتے ہی قانونی ٹیم سے مشاورت
’میاں صاحب نے فیصلہ کرلیا، ہائبرڈ رجیم کی صورت میں ہی پاکستان کو چلانا ہے‘
نوازشریف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی قانونی ٹیم سے مشاورت کی اور ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسزمیں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر دستخط بھی کردیے تھے۔
Comments are closed on this story.