Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنرشپ جاتی ہے تو جائے، اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد و بغاوت کرتا ہوں، کامران ٹیسوری

امداد لے کر مصر روانہ ہو رہا ہوں، ہم اپنی استطاعت کے مطابق امداد لے کر جائیں گے، گورنر سندھ
شائع 22 اکتوبر 2023 07:43pm
If my governorship goes away, I declare jihad and rebellion: Kamran Tessori - Aaj News

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری گورنر شپ جاتی ہے تو جائے، پرواہ نہیں،اسرائیل کےخلاف اعلان جہاد و بغاوت کرتا ہوں۔

گورنر ہاؤس میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ اجماع سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہوئے مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امداد لے کر مصر روانہ ہو رہا ہوں، ہم اپنی استطاعت کے مطابق امداد لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے، ہمیں یہودی طاقتوں کے بجائے اللہ سے ڈرنا چاہئے، ہمیں ہر پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھانی چاہئے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب نےایک ہوکر فلسطین کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔

Israel

Palestine

Governor Sindh

kamran tessori