Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن نے مینار پاکستان جلسے کی آفیشل ویڈیو جاری کردی

ویڈیو میں نوازشریف کے ہاتھ پر کبوتر کے بیٹھنے کے مناظر بھی شامل
شائع 22 اکتوبر 2023 03:50pm

مسلم لیگ ن نے مینار پاکستان جلسے کی آفیشل ویڈیو جاری کردی ہے، جس میں نوازشریف کے ہاتھ پر کبوتر کے بیٹھنے کے مناظر بھی شامل کئے گئے ہیں۔

گزشتہ مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور کے گریٹر پارک میں نوازشریف کے استقبالی جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، مسلم لیگ ن نے مینار پاکستان جلسے کی آفیشل ویڈیو جاری کردی ہے۔

ویڈیومیں مینار پاکستان کے پنڈال اور اطراف کے مناظر شامل کیے گئے ہیں، اور ساحر علی بگا کے گائے گئے پارٹی ترانے کو بیک گراؤنڈ میں چلایا گیا ہے۔

ن لیگ کی آفیشل ویڈیو میں نوازشریف کے ہاتھ پر کبوتر کے بیٹھنے کے مناظر بھی شامل ہیں اور نواز شریف کی آمد پر کی گئی آتش بازی کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

ویڈیوز میں آزادی چوک فلائی اوور اور پنڈال کی ڈرون فوٹیج کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

PMLN

Nawaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

nawaz sharif returns 2023