Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیرِ اعظم کا فلسطینی صدر سے رابطہ، فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

انوار الحق کاکڑ نے اسرائیل کی بمباری اور جارحیت کو قابل نفرت قرار دیا
شائع 20 اکتوبر 2023 11:54pm

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کا فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

نگراں وزیرِاعظم نے اسرائیلی قابض فوج کی بدترین بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کی بمباری اور جارحیت کو قابل نفرت قرار دیا۔

انوار الحق کاکڑ نے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی بھرپور الفاظ میں مزمت کی، اور غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ امن کے لیے فوری طور پر ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین کے معاملے پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی عوام کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Israel

اسلام آباد

Palestine

israeli air strikes

Caretaker prime minister

Mehmood Abbas

Palestinian Israeli Conflict

Caretaker PM

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar