Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار کا چیئرمین سینیٹ سے غزہ کی صورتحال پر اجلاس بلانے کا مطالبہ

پچھلے 10 دن سے فلسطین میں صورتحال انتہائی خراب ہے، خط
شائع 20 اکتوبر 2023 11:37pm

قائد ایوان اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے غزہ کی صورتحال پر سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فلسطین کی صورتحال پر سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھ دیا۔

خط میں بتایا گیا کہ پچھلے 10 دن سے فلسطین میں صورتحال انتہائی خراب ہے، ہزاروں شہری شہید ہوچکے ہیں، بڑی تعداد میں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے شدید زخمی ہے، اسرائیلی افواج کے غزہ کے محاصرے سے اشیائے خود نوش، بجلی اور پانی میسر نہیں۔

اسحاق ڈار نے خط میں مطالبہ کیا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر سینیٹ کا اجلاس فلفور بلایا جائے۔

اپنے خط میں اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی مجھ سے اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے، بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر منظور کاکڑ کی جانب سے سینیٹ اجلاس بلانے سے متعلق مجھ سے درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی ولی عہد کا 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4100 سے تجاوز

غزہ کی صورتحال پر او آئی سی اجلاس، مسلم ممالک سے اسرائیل پر پابندیوں کی اپیل

PMLN

Ishaq Dar

اسلام آباد

Palestine

Gaza

Palestinian Israeli Conflict

Palestinians In Gaza