Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف کے عزیز صابر مٹھو کو تحقیقات کیلئے طلب کرلیا

قمر جاوید باجوہ کے قریبی عزیز صابر مٹھو کیخلاف انکوائری شروع
شائع 20 اکتوبر 2023 11:26pm

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے قریبی عزیز صابر مٹھو کے خلاف انکوائری شروع کردی۔

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے قریبی عزیز صابر حمید عرف مٹھو کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق صابر حمید کو اکاؤنئنس میں مشکوک اور بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹرانزکشنزش پر طلب کیا گیا اور انہیں 23 اکتوبر کو 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

صابر حمید کے 19 اکاونٹس کا انکشاف ہوا جس میں سے 14 پاکستانی اور 5 فارن اکاؤنٹس شامل ہیں جبکہ صابر حمید کے 19 اکاونٹس میں 5.14 بلین کی ٹرانزیکشن کی گئیں۔

ایف ائی اے نے بینک اکاؤنٹس، بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ طلب کیا ہے جبکہ صابر حمید کو ذاتی، اہلیہ اور بچوں کے نام پر پاکستان اور پاکستان سے باہر خریدی گئی غیر ملکی کرنسی اور پاکستان میں بیرون ملک آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

جنرل باجوہ نے خود سے منسوب انٹرویو جعلی قرار دیدیا، صحافی کا دعویٰ

کیا اسحاق ڈار نے ”جنرل باجوہ“ کے بیان کی تصدیق کردی

نوٹس کے متن کے مطابق ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

FIA

lahore

investigation

General Qamar Javed Bajwa

General (R) Qamar Javed Bajwa

former army cheif

sabir mithu

qamer javed bajwa