Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل دبئی میں اہم ملاقاتیں

نواز شریف کا خصوصی طیارہ صبح دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگا
شائع 20 اکتوبر 2023 10:50pm
Munizae Jahangir explains what delayed Nawaz Sharif’s departure from Saudi Arabia - Aaj News

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان واپسی سے قبل دبئی میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پاکستان واپسی سے قبل نواز شریف نے دبئی میں مصروف دن گزارا ۔ انھوں نے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقاتیں کی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے دبئی کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس سے قبل جب نواز شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچے تھے تو انھیں آنے میں تاخیر ہوگئی تھی، اس تاخیر کی وجہ بھی یہی تھی کہ قائد ن لیگ نے سعودی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

نواز شریف کا خصوصی طیارہ صبح دبئی سے روانہ ہوگا، طیارے میں 170 مسافر ہوں گے، 25 سے زائد صحافی بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

نواز شریف کے طیارے کو این او سی جاری، ہمراہ آنے والےافراد کی تفصیلات سامنے آگئیں

نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

کوئٹہ : نواز شریف کے استقبال کیلئے لیگی قافلوں کی بذریعہ ٹرین روانگی اور شاہانہ خرچے

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف چوتھی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔

Nawaz Sharif

Pakistan Politics

general elections 2023

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)