Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کو 22 اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے لبرٹی میں جلسے کی اجازت سے انکار کیا تھا
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 10:57pm

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 22 اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی، اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 15 اکتوبر کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت سے انکار کر دیا تھا۔

حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے دی، پی ٹی آئی کو لاہور کاہنہ کے علاقے میں این اے 123 میں جلسے کی اجازت دی گئی۔

اس سے قبل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 15 اکتوبر کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔

اس کے خلاف پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، ضلعی انتظامیہ نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت سے انکار کیا تھا۔

مزید پڑھیں

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی لبرٹی چوک جلسے کے تصاویری مناظر

تحریک انصاف کا جنوبی پنجاب میں سیاسی پاورشو کرنے کا فیصلہ

جس پر عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں کسی اور مقام پر جلسے کے لیے دوبارہ درخواست دینے کی ہدایت کی تھی۔

pti

imran khan

lahore

Lahore High Court

PTI jalsa