Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش کردی

جسٹس عرفان کا نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوادیا گیا
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 11:04pm

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے قاٸم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش کردی جبکہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کا نام حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ میں 2 ججز کی اسامی میں سے ایک سیٹ پر جسٹس عرفان سعادت کی سفارش کی گئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور جج سپریم تعیناتی کی اتفاق رائے کی سفارش کی گئی، وزیر قانون نے بیرون ملک میں ہونے کے سبب اپنی رائے تحریری صورت میں دی۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جسٹس عرفان سعادت خان تجربہ کار اور اچھی شہرت رکھنے والے جج ہیں، جسٹس عرفان سعادت خان ہائیکورٹ کے تمام چیف جسٹس صاحبان اور ججز میں سے سینئر ہیں۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے طریقے پر تجاوز پیش کی گئیں، ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کی تجاوز تمام ممبران کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

ممبران سے کہا گیا ہے کہ طریقہ کار پر دی گئی تجاویز پر 27 اکتوبر تک رائے دیں جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس میں تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

جسٹس عرفان سعادت نے قائم قام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس عرفان سعادت قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات

واضح رہے کہ جسٹس عرفان سعادت اس وقت سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

Sindh High Court

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

chief justice sindh high court

judicial commision

justice irfan saadat