Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، وزیر داخلہ سندھ

دنیا میں کہیں بھی غیرقانونی طور پر مقیم رہنے کی اجازت نہیں، حارث نواز
شائع 20 اکتوبر 2023 04:41pm
یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، وزیر داخلہ سندھ۔ فوٹو ــ فائل
یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، وزیر داخلہ سندھ۔ فوٹو ــ فائل

نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، دنیا میں کہیں بھی غیرقانونی طور پر مقیم رہنے کی اجازت نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث نواز نے کہا کہ 31 اکتوبر تک غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو واپس جانے کا موقع دیا ہے اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی ہمارے بچوں کیلئے خطرناک ہے، گٹکا، ماوا، آئس اور دیگر منشیات کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اعلان کیا تھا کہ یکم نومبر کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کریں گے۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یکم نومبر کے بعد کوئی بھی بغیر ویزہ اور پاسپورٹ ملک میں داخل نہیں ہوگا۔

پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے بریفنگ دی تھی۔

sindh

Karachi Police

Haris Nawaz

Illegal Afghan Immigrants