Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ میں بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی کا اختیار دیا جائے، اقوام متحدہ

اسرائیل کی غزہ کے ایک چرچ پر بمباری سے 8 افراد مارے ہوگئے
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 03:53pm
اسلام آباد: قومی فلسطین کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
اسلام آباد: قومی فلسطین کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اسرائیل کی غزہ میں ایک چرچ پر بمباری کے نتیجے میں 8 افراد مارے ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انسانی بنیادوں پرغزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی کا اختیار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور انتونیو گوتریس کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر اتفاق کیا۔

حماس کے زیر کنٹرول وزارت داخلہ نے کہا کہ جمعرات کو دیر گئے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں متعدد مارے گئے اورکئی زخمی بھی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ حملے نے یونانی آرتھوڈوکس سینٹ پورفیریئس چرچ کے احاطے میں بڑی تعداد میں افراد مارے گئے ہیں، جہاں پر بے گھر افراد پناہ لی ہوئی تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بظاہر اس حملے کا مقصد عبادت گاہ کے قریب ایک ہدف کو نشانہ بنانا تھا۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ وہ مبینہ حملے کی جانچ کر رہی ہے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ حملے سے چرچ کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا اور ایک ملحقہ عمارت گر گئی، متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ انسانی بنیادوں پرغزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی کا اختیار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور انتونیو گوتریس کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر اتفاق کیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک پریس بریفنگ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 4,137 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں ایک ہزار661 بچے بھی شامل ہیں۔

اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ 13,260 افراد زخمی ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کو طبی امداد بھی اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے زمین پر دی جارہی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ غزہ میں شہریوں کی جان بچائی جاسکے۔

پریس بریفنگ میں کہا مصراور اسرائیل سے کہا ہے کہ امدادی قافلوں پرحملے نہ ہوں، غزہ میں اسپتال پر حملے کا جائزہ لے رہے ہیں

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فلسطین اسرائیل کشیدگی پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں جنگ بندی سمیت قیام امن کی کوششوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا اور برطانوی وزیراعظم اسرائیل فلسطین کشیدگی روکنے کیلئے مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے، نیویارک، واشنگٹن، شگاگو، لندن، ٹورنٹو، روم، برازیل اور نیدرلینڈز میں مظاہرے کیے گئے جبکہ استنبول، بحرین، بغداد اور مراکش میں بھی صہیونی بربریت کے خلاف نعرے کی گئی۔

غزہ پر چودہویں روز بھی شہری آبادی، پناہ گزین کیمپ، اسپتال سب ہی نشانے پر ہیں، 24 گھنٹے میں مزید307 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 3 ہزار 700 سے بڑھ گئی۔

اسرائیل کے وزیردفاع نے جنگ طویل اور سخت ہونے کا عندیہ دے دیا، جبکہ صہیونی فورسز نے خان یونس کے رہائشی علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فضائی حملوں سے 30 فیصد رہائشی علاقہ تباہ، تباہ شدہ مکانات کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی۔

Israel

Saudi Arabia

USA

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Pakistani Aid for Palestine