Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے، شیڈول
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2023 10:35pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر 2023 کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جائیں گے، 7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگئ کی جانچ پڑتال ہو گی۔

جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک جمع کرائی جائے گی، ٹریبونل 14 نومبر تک اپیل نمٹائیں گے جبکہ 15 نومبر کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جائیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے۔

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 30 نومبر کو ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن 3 دسمبر کو حتمی نتائج جاری کرے گا۔

اس سے قبل بلوچستان کے دیگر 35 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات پہلے ہی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات میں خواجہ سراؤں نے خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

الیکشن کمیشن کی انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی، 5 نئے فارم بھی جاری

صاف وشفاف انتخابات اہم قومی ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر

ECP

بلوچستان

اسلام آباد

quetta

Municipal elections

election schedule

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023