Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس او سے فیول کی ادائیگی کا معاملہ حل ہوگیا، پی آئی اے

جلد پی آئی اے کا شیڈول نارمل ہو جائے گا، ترجمان
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2023 08:27pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سے فیول کی ادائیگی کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی جانب سے پی ایس او کو مزید ساڑھے 15 کروڑ روپے ادا کردیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد فیول کی ادائیگی کا معاملہ حل ہوگیا ہے، اور جلد پی آئی اے کا شیڈول نارمل ہوجائے گا۔

اس سے قبل پی آئی اے اپنے ایندھن کے بِل ادا نہیں کر پا رہا تھا۔ مالی مشکلات کی وجہ سے درجنوں ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں۔

پی ایس او کو 15 کروڑ ادائیگی سے قبل پی آئی اے کے نائب ترجمان اطہر اعوان کا کہنا تھا کہ ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے دو روز کے دوران 48 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں۔

ترجمان نے کہا تھا کہ ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹ کی وجہ واجبات کی عدم ادائیگی ہے، مالی مشکلات کی وجہ سے پی آئی اے پاکستان اسٹیٹ آئل کو وقت پر واجبات کی ادائیگی سے قاصر ہے۔

ذرائع کے مطابق 8 سے 17 اکتوبر تک پی آئی اے پر پی ایس او کے ایک ارب 85 کروڑ روپے کے واجبات تھے، جس میں سے ایک ارب 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے کی نجکاری ضرور ہوگی، پاکستان کی عالمی بینک کو یقین دہانی

قومی ایئرلائن کے اربوں روپے خسارے میں جہازوں کے گراؤنڈنگ کا اہم کردار

عوام کے ٹیکسوں سے قومی اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں، نگراں وزیراعظم

پاکستان

PIA