Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2023 10:57pm

لاہور میں بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پانڈو نہر کے قریب ملزم محمد عظیم کو5 سالہ بچی کی لاش کی نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا، ملزم کے 2 موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

ملزم محمد عظیم نے یکم اکتوبر کو اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کردیا تھا، 12 سالہ غلام صابر، 9 سالہ سمعیا، 5 سالہ نبیہ اور 2 سالہ عائشہ کو نہر میں پھینکا گیا تھا جبکہ ملزم عظیم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

lahore

Police Encounter

children

canal