Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف سے حنیف عباسی کی ملاقات، ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارکباد

شہبازشریف نے آمد پر حنیف عباسی کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے
شائع 18 اکتوبر 2023 08:13pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنما حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں سابق وزیراعظم نے حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہبازشریف سے پارٹی حنیف عباسی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں 21 اکتوبر کی استقبالی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہبازشریف نے آمد پر حنیف عباسی کا استقبال کیا اور انہیں گلے لگا کر ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارکباد دی۔

مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف نے حنیف عباسی اور اُن کے بیٹے کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

شہباز شریف نے حنیف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کی جرات و بہادری قابل فخر اور ناقابل فراموش ہے، آپ کو اللہ تعالٰی نے سرخرو کیا،الحمدللہ۔

ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے شہبازشریف اور پارٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیادت اور جماعت نے جس طرح ساتھ دیا، وہ بھول نہیں سکتا، الحمدللہ اپنے قائدین اور جماعت کے اعتماد پر پورا اترا۔

مزید پڑھیں

ضمنی انتخابات: چوہدری نثاراور حنیف عباسی نے اپنے بیٹوں کو میدان میں اتار دیا

مسلم لیگ ن کا پارٹی پر تنقید کرنے والے رہنماؤں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

نواز شریف کی واپسی کے بعد پاکستان کو وہیں لے جائیں گے جہاں 2017 میں تھا، رانا ثناء اللہ

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وفاقی وزیر حنیف عباسی کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے بری کردیا تھا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

shahbaz sharif

Hanif Abbasi

Effi drain case