Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کس کس کو میاں صاحب کی تصویر والی شرٹ اور کیپ چاہئیے؟‘

یہ حنا پرویز بٹ کی طرف سے آپ کے لیے تحفہ ہوگا
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2023 03:54pm
تصویر: حنجا پرویز بٹ/ایکس ہینڈل
تصویر: حنجا پرویز بٹ/ایکس ہینڈل

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی جانب سے لندن میں 4 سال خود ساختہ جلاوطنی ختم کرتے ہوئے21 اکتوبر کو وطن واپسی کے اعلان کے بعد سے پارٹی قیادت استقبال کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

اب تک سامنے آنے والے پروگرام کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبرکو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد مینار پاکستان پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے شعبہ خواتین کی جانب سے قائد کے استقبال کے لیے ایک خصوصی لباس تیارکیا گیا ہے جس میں پارٹی سربراہ کی تصویر پرنٹ ہے۔

کرتے پر لکھوایا گیا ہے کہ ’امید سے یقین پاک سرزمین‘۔

حنا پرویز بٹ نے اس لباس میں اپنی تصاویر پارٹی کے یوتھ ونگ کے ساتھ شیئر کیں، ان کے ساتھ موجود یوتھ ونگ کے جوانوں نے نواز شریف کی تصویر والی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔

ایک اور ایکس پوسٹ میں حنا پرویز نے فالوورز نے پوچھا کہ کس کس کو نواز شریف کی تصویر والی شرٹ اور کیپ چاہیئے؟۔ لیگی رہنما کے مطابق یہ ان کی طرف سے تحفہ ہوگا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں لیگی رہنما اور سابق ایم پی اے پنجاب اسمبلی حنا پرویزبٹ کا کہنا تھا کہ21 اکتوبر کے حوالے سے خصوصی ملبوسات تیارکیے گئے ہیں جن پرنواز شریف کی تصویر بنی ہوئی ہے ، یہ ملبوسات پارٹیرہنماوں کو دیے جائیں گے۔

حناپرویزبٹ کے مطابق پارٹی کی خواتین خصوصاً نواز شریف کی تصویر والے کپڑے زیب تن کریں گی جبکہ یوتھ ونگ کے نوجوان نوازشریف کی تصویرسے مزین شرٹس پہنیں گے۔

انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ، ’یہ لیڈر سے محبت کا منفرد اندازہے کہ اپنے لیڈر کے نام یا تصویر کے ساتھ لباس آپ نے پہنا ہو‘۔

مزید پڑھیں

بریانی اور موٹر سائیکل کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو جنت کی پیشکش

’مینارپاکستان پر نوازشریف کی قیادت میں نئی تاریخ لکھیں گے‘

سب خراب ہونے کے بعد ٹھیک کرنے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے، مریم نواز

PMLN

Nawaz Sharif

Hina Parvez Butt