Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ میں اسپتال پر حملہ، 500 سے زائد فلسطینی شہید، امریکا نے اسرائیل کو بری الذمہ قرار دے دیا

اسرائیل نے حملے سے لاتعلقی ظاہر کردی، محمود عباس کی بائیڈن سے ملاقات منسوخ
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2023 04:08pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب
تصویر/ قدس نیوز نیٹ ورک
تصویر/ قدس نیوز نیٹ ورک

اسرائیل نے غزہ میں اسپتال پر بمباری کردی، جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، ردعمل میں ترکی کے شہر استنبول میں مظاہرین نے اسرائیلی قونصل خانے کو آگ لگا دی ہے، اسرائیل پہنچنے وللے امریکی صدر نے واضح کردیا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن یکجہتی کے لیے اسرائیل پہنچ گئے, غزہ کے اسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی شہدا میں شامل ہے، اسپتال میں بے گھر ہونے والے فلسطینوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے تل ابیب میں ملاقات کے دوران کہا کہ حماس نے اکتیس امریکیوں سمیت تیرہ سو افراد کا قتل عام کیا، خواتین اور بچوں کو یرغمال بنائے رکھا، اسرائیل نے حماس کے جواب میں ردعمل کا اظہار کیا۔

امریکی صدر کے مطابق حماس نے اپنے لوگوں کے لیے پریشانی پیدا کی، غزہ کے اسپتال میں دھماکے پر افسوس کا اظہار، بولے، حملہ اسرائیل کی نہیں بلکہ کسی اور کی کارروائی لگتا ہے، حملے کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

حملے کے بعد اسرائیل نے اسپتال میں ہونے والی تباہی اور اموات کا ذمہ دار فلسطینی تنظیموں کو قرار دیتے ہوئے بمباری سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے احتجاجا امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

غزہ کے الاہلی اسپتال پر حملہ رات کے وقت کیا گیا، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 500 افراد شہید ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس سے بات کر رہے ہیں، ترک وزیر خارجہ

اردن کے شاہ عبداللہ نے فلسطینی مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا

اسرائیلی وزیراعظم کا کارٹون بنانے والا گارڈین کا 40 سالہ پُرانا ملازم گھربھیج دیا گیا

حملے کے شہدا اور زخمیوں میں معصوم بچے اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ حملے کے بعد ہر طرف قیامت خیز مناظر تھے۔

واضح رہے کہ گیارہ دن کی بمباری میں فلسطینی شہدا کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے زائد ہو گئی ہے، جبکہ ساڑھے بارہ ہزار سے زائد زخمی ہیں، میتوں کو ٹرکوں میں لاد کر اجتماعی تدفین کی جا رہی ہے۔

میرا دل متاثرین کے اہل خانہ کیساتھ ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں غزہ کے اسپتال پر ہونے والے حملے میں سیکڑوں فلسطینی شہریوں کی ہلاکت سے خوفزدہ ہوں اور اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا دل متاثرین کے اہل خانہ کیساتھ ہے، اسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

اسپتال میں بمباری کیخلاف مختلف ممالک میں مظاہرے

غزہ کے اسپتال میں بمباری کے خلاف مختلف ممالک میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، استنبول اور انقرہ میں مظاہرے کیے، اس موقع پر پولیس نے مرچوں کا اسپرے کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

اردن کے دارلحکومت عمان میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، تیونس میں بھی سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔

اردن کے شہری 17 اکتوبر 2023 کو اردن کے شہر عمان میں غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کنگ عبداللہ مسجد کے باہر جمع ہیں۔ (رائٹرز)
اردن کے شہری 17 اکتوبر 2023 کو اردن کے شہر عمان میں غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کنگ عبداللہ مسجد کے باہر جمع ہیں۔ (رائٹرز)

مظاہرین نے فرانس اور امریکا کے سفیروں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا، جبکہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

ہولناک جانی نقصان پر شدید غمزدہ ہوں، امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ میں غزہ کے العہلی عرب اسپتال میں ہونے والے دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ہولناک جانی نقصان پر شدید غمزدہ ہوں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اس خبر کو سنتے ہی، میں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات کی اور اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں معلومات اکٹھا کرتے رہیں کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا تنازعات کے دوران شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے واضح طور پر کھڑا ہے اور ہم اس سانحے میں جاں بحق یا زخمی ہونے والے مریضوں، طبی عملے اور دیگر بے گناہوں کے لیے سوگوار ہیں۔

غزہ کے اسپتال میں جان کے ضیاع پر خوفزدہ ہوں، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ میں غزہ کے اسپتال میں جان کے ضیاع پر خوفزدہ ہوں، میری ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں، جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

روس اور متحدہ عرب امارات کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

روس اور متحدہ عرب امارات نے غزہ اسپتال پر اسرائیل کی بمباری پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے معاون سفیر دمتری پولیانسکی نے ٹیلی گرام کے ذریعے کہا کہ ’غزہ میں ایک اسپتال پر بمباری کی وجہ سے روس اور متحدہ عرب امارات نے 18 اکتوبر کی دوپہر ’سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔‘

ملالہ یوسفزئی کا 3 لاکھ ڈالرزامداد کا اعلان

ملالہ یوسفزئی نے فلسطینیوں کے لیے 3 لاکھ ڈالرزامداد کا اعلان کردیا۔

ملالہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کرنے والی تین چیریٹیز کو یہ رقم دینے کی ہدایت کی ہے۔

غزہ کے الاہلی اسپتال پر بمباری دیکھ کردل دہل گیا، اس کی شدید مذمت کرتی ہوں، اسرائیل غذہ میں امدادی سامان بھیجنے کی اجازت دے جنگ بندی کا بھی اعلان کیا جائے۔

Palestine

USA

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Palestinian Refugees