پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھارتی شائقین کے رویے پر پی سی بی کا آئی سی سی سے احتجاج
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرکے بھارتی ویزہ پالیسی اور پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھارتی شائقین کے رویے پر احتجاج کیا۔
پی سی بی حکام نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر احتجاج کیا۔
آئی سی سی سے رابطے کے دوران واضح کیا گیا کہ صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری نہ کرنا میزبانی کے معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بھارتی شائقین کے رویے کا معاملہ بھی اٹھایا۔
پی سی بی حکام نے آئی سی سی سے ویزوں کا معاملہ جلد حل کرانے اور بھارتی تماشائیوں کے رویے پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں
بھارت کی ہٹ دھرمی: پاکستان ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے
ورلڈکپ: پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی نے کیا کہا؟
بھارتی صحافی نے ورلڈ کپ میچز کے دوران چوریوں کا انکشاف کردیا
یاد رہے کہ اس سے پہلے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی سب سے آخر میں ویزے جاری کیے گئے تھے مگر تاحال پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کو ویزے جاری نہیں کیے گئے، صرف چند صحافی ہی ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے بھارت پہنچ سکے ہیں۔
Comments are closed on this story.