زنا کے جرم میں رونالڈو کو ’99 کوڑوں‘ کی سزا پر ایرانی سفارتخانے کی وضاحت
گزشتہ کچھ دنوں سے ایرانی میڈیا پر رپورٹس گردش کر رہی ہیں کہ معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو ایران میں مبینہ طور پر زنا کے الزام میں ”99 کوڑوں“ کی سزا سنائی گئی ہے۔ تاہم، اسپین میں قائم ایرانی سفارت خانے نے ان دعوؤں کی حقیقت بیان کی ہے۔
سعودی عرب میں ”النصر“ فٹ بال کلب کے لیے کھیلنے والے پرتگالی فٹ بالر رونالڈو کو گزشتہ ماہ ایران کے دورے پر کئے گئے ایک فعل کے نتیجے میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ایران میں ان کی مفلوج پینٹر فاطمہ حمیمی کے ساتھ ملاقات ہوئی، جنہوں نے رونالڈو کو اپنی کچھ انتہائی حقیقت پسندانہ پینٹنگز تحفے میں دیں۔
اسٹار فٹبالر نے فنکارہ کو گلے لگا کر ان کا شکریہ ادا کیا اور شفیق انداز میں ان کی پیشانی کو بوسہ دیا۔
اس لمحے پر لی گئی تصویر نے ایرانی وکلاء میں تشویش کو جنم دیا، جنہوں نے تصویر کی بنیاد پر رونالڈو پر زنا کا الزام لگایا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایران میں، کسی عورت کے ساتھ شادی سے پہلے کسی بھی طرح کا جسمانی تعلق زنا سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
رونالڈو کی عربی ہندسوں والی گھڑی ’کوسمو گراف ڈیٹونا‘ کی کہانی
رونالڈو کیساتھ ایرانی لڑکی کی موجودگی سے طوفان کھڑا ہوگیا
کرسچیانو رونالڈو کی ایک حرکت سے کولا کمپنی کا اربوں ڈالر کا نقصان
اسی بنا پر رونالڈو کے مشفقانہ انداز نے ملک میں ایک تنازعہ کھڑا کر دیا۔
متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی کہ فٹ بال آئیکن کو مبینہ طور پر ان کے اعمال پر ’99 کوڑے‘ کی سزا سنائی گئی ہے۔
تاہم ایرانی حکومت نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔
اسپین میں ایرانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ان دعوؤں کو بے بنیاد اور سنسنی کیلئے پھیلائی گئی غلط معلومات قرار دیا۔
سفارت خانے نے ایران میں رونالڈو یا کسی اور بین الاقوامی کھلاڑی کو سزا کی خبروں کی سختی سے تردید کی۔
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے 18 اور 19 ستمبر کو ایک آفیشل فٹ بال میچ کھیلنے کے لیے ایران کا سفر کیا تھا اور لوگوں اور حکام کی جانب سے ان کا بہت اچھا استقبال کیا گیا تھا۔
فاطمہ حمامی کے ساتھ ان کی مخلصانہ ملاقات کو سراہا گیا تھا اور ان کی تعریف کی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.