Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

2018 سے 2022 کی تباہی نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، مریم نواز

21 اکتوبر وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہے، شہباز شریف
شائع 17 اکتوبر 2023 06:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی ایم ایل این
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی ایم ایل این

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا ایجنڈا معیشت کی بحالی اور مہنگائی سے چھٹکارا ہے، نیب کے انتقام کا خاتمہ کر کے کاروباری برادری کے تحفظات دور کریں گے، 90 کی دہائی میں کاروبار کو حکومتی زنجیروں سے آزاد کیا، 2018 سے 2022 کی تباہی نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے۔

مریم نواز نے پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے پارٹی قائد نوازشریف کے ویژن سے کاروباری برادری کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ نوازشریف کا ایجنڈا معیشت کی بحالی، قرض پر چلنے والی معیشت اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا ہے، مسلم لیگ (ن) نے اکنامک لبرالائزیشن، پرائیویٹائزیشن اور ڈی ریگولیشن کی پالیسیوں پر عمل کیا، نواز شریف میثاق معیشت کو تعبیر دے گا، اداروں کی پھر سے تعمیر کرے گا، بیوروکریسی اور ایف بی آر کی اصلاح کریں گے، نیب کے انتقام کا خاتمہ کر کے کاروباری برادری کے تحفظات دور کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ 90 کی دہائی سے 2013 سے 2018 تک کے وزیراعظم نوازشریف کے ہر دور میں پاکستانی معیشت اور عوام کی زندگی بہتر ہوئی، نوازشریف کی آمد کا مطلب کاروبار کا چلنا، صنعت اور تجارت کا دوبارہ زندہ ہونا ہے، نواز شریف نے 90 کی دہائی میں معیشت اور کاروبار کو کو حکومتی زنجیروں سے آزاد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری، صنعتکار اور تاجر برادری کو مراعات دیں گے ، سرکار نہیں عوام اور نجی شعبہ کاروبار کریں گے، کاروبار کرنے کی آسانی پیدا کی جائے گی، چھوٹے کاروبار کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی معاشی اصلاحات سے اور ہمسایہ ملکوں نے فائدہ اٹھایا اور اس پر عمل کرکے ترقی کی، نوازشریف معیشت کی بحالی، تعمیر اور ترقی کے دور کا نام ہے، نوازشریف نے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن دیا جس سے معاشی ترقی ہوئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2013 میں دہشت گردی تھی، کاروبار، روزگار اور زندگی کا پہیہ رُک چکا تھا، جب ہر روز بم پھٹتے تو کہتے تھے کہ یہاں کون سرمایہ کاری کرے گا، تب نوازشریف سی پیک لایا، زراعت اور کسان کی ترقی نوازشریف کے دور میں ہوئی جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا، کسان کو زرعی ٹیوب ویلز پر رعایتی بجلی دی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو خصوصی مراعات دیں۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف نے توانائی کے بحران ختم کیے اور ایل این جی ٹرمینلز بنائے، گیس کی فراہمی سے انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دی تھی، پھر ایسا ہی کریں گے، متبادل توانائی کے ذرائع کو ترقی دے کر ایندھن کا درآمدی بل کم کریں گے، میکرو اکنامک اصلاحات کریں گے، سی پیک کی رفتار تیز اور برآمدات بڑھائیں گے، 2018 سے 2022 کی تباہی نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف نے 2016 میں آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا، معیشت چلائی اور مہنگائی بھی نہ ہونے دی، پاکستان کی تاریخ کا واحد آئی ایم ایف پروگرام صرف وزیراعظم نوازشریف نے پورا کیا اور آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا تھا، 16 ماہ کی مختصر ترین مخلوط حکومت میں وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ، نوجوانوں، خواتین، مزدوروں، کسانوں، صنعتکاروں، تاجروں سمیت تمام طبقات کو ریلیف دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور خواتین کو معاشی اور تعلیمی طورپر مواقع دیں گے، لیپ ٹاپ، ہنر، کاروبار کے لئے وسائل دیں گے، آئی ٹی، زراعت، معدنیات، توانائی سمیت دیگر شعبوں کی مثالی اور تیز ترین ترقی کا پلان تیار ہے۔

نوازشریف کی قیادت میں عوام کی امیدوں کو پورا کریں گے، شہبازشریف

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے پارٹی رہنماﺅں کی ملاقات ہوئی ہے، پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو نوازشریف کو لانا ہوگا، شہباز شریف

نوازشریف 6 سال بعد قوم کو پورا سچ بتائیں گے، مریم نواز

ن لیگ اور جے یو آئی ف کا مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے پر اتفاق

اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوام کی امیدوں کو پھر پورا کریں گے، ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے پھر نکالیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پھر سب ٹھیک کریں گے، پھر ثابت کریں گے کہ سب ٹھیک ہوسکتا ہے، اِن شاءاللہ۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 21 اکتوبر وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہے، دِن رات جس طرح رہنما اور کارکن جذبے سے کام کررہے ہیں، قابل تحسین ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

shahbaz sharif

FPCCI

mariyum nawaz