Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی میں خطاب سے معذرت کیوں کی؟

جی سی یونیورسٹی نے مریم نواز کو 5 اکتوبر کو دعوت دی، مریم اورنگزیب
شائع 16 اکتوبر 2023 11:18pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جی سی یونیورسٹی نے مریم نواز کو خطاب کی دعوت دی، جسے احتراماً مسترد کردیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ کا خیال ہے کہ تعلیمی اداروں کی اولین توجہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کی فراہمی پر ہونی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی نے مریم نواز کو 5 اکتوبر کو دعوت دی، لیکن ن لیگ سمجھتی ہے کہ ذاتی اور سیاسی عزائم کے لیے تعلیمی اداروں کا استحصال نہیں ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں یونیورسٹی کو ذاتی عزائم کیلئے استعمال کیا گیا، ن لیگ اسی غلط راستے کے انتخاب کی حمایت نہیں کرتی۔

pti

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

general elections 2023