Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کا فلسطینیوں کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ

فلسطینی ریڈ کریسنٹ، یو این ایجنسیز اور مصر کی حکومت سے رابطے کر رہے ہیں، ترجمان
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 11:42pm

پاکستان کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے حکومت نے فلسطینیوں کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اندھا دھند اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے تناظر میں، گنجان آباد غزہ کے پہلے سے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امدادی امداد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ حکومت فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں، حکومت مصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ ہم آہنگی کر رہی ہے تاکہ ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

Israel

foreign office

اسلام آباد

Palestine

Mumtaz Zahra Baloch

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023