فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قراردینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
لاہورہائیکورٹ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ قابل عمل نہیں، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیرقانونی قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت عظمیٰ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف کمپنیوں کا معاملہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کو بھیج دیا۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ لاہورہائیکورٹ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ قابل عمل نہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں صارف کمپنیاں 15 دن میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف اپیلیں دائرکریں اور نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل 10 دن میں اپیلیں مقرر کرے۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل جلد از جلد قانونی میعاد کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا
Supreme Court
Lahore High Court
مقبول ترین
Comments are closed on this story.