Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کا استقبال، لیگی قیادت نے ’خصوصی ملبوسات‘ تیار کروالیے

لیگی قائد 4 سال بعد 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں
شائع 16 اکتوبر 2023 02:45pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی 4 سال بعد لندن سے وطن واپسی پرلیگی قیادت نےاستقبال کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اپنی تیاریوں پر بھی بھرپور توجہ دی ہے۔

ن لیگ 21 اکتوبر کونوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پرمینار پاکستان پر جسلہ کرنے جارہی ہیں، اس حوالے سے خاص لباس کی تیاری بھی کرلی گئی۔

لیگی رہنما اور سابق ایم پی اے پنجاب اسمبلی حنا پرویزبٹ نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 21 اکتوبر کے حوالے سے خصوصی ملبوسات تیارکیے گئے ہیں جن پرنواز شریف کی تصویر بنی ہوئی ہے ، یہ ملبوسات پارٹیرہنماوں کو دیے جائیں گے۔

حناپرویزبٹ کے مطابق پارٹی کی خواتین خصوصاً نواز شریف کی تصویر والے کپڑے زیب تن کریں گی جبکہ یوتھ ونگ کے نوجوان نوازشریف کی تصویرسے مزین شرٹس پہنیں گے۔

مزید پرھیں

نواز لیگ کا لاہور میں پاور شو، ملک بھکاری بن گیا تو نوازشریف یاد آیا،

ن لیگ کا پلان تیار، جلسے کے بعد نواز شریف ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کردیں گے

سب خراب ہونے کے بعد ٹھیک کرنے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے، مریم نواز

انہوں نے بتایا کہ، ’یہ کپڑے خصوصاً 21 اکتوبر کے لیے تیار کیے گئے ہیں، اس سے قبل گوجرانولہ جلسہ میں بھی نوازشریف کی تصویر والے کپڑے تیارکیے گئے تھے۔ مریم نواز نے بھی نوازشریف کی تصویر والا سوٹ زیب تن کیا تھا اور دیگرخواتین رہنماؤں نے بھی اسی طرح کے ملبوسات پہنے تھے‘۔

حنا پرویزبٹ کا کہنا تھا کہ ، ’اس دفعہ بھی ہماری تیاری پوری ہے۔ میں خود بھی نواز شریف کی تصویر والا لباس زیب تن کروں گی‘۔

انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ، یہ لیڈر سے محبت کا منفرد اندازہے کہ اپنے لیڈر کے نام یا تصویر کے ساتھ لباس آپ نے پہنا ہو’۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Hina Parvez Butt