Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی جارحیت محض فلسطین پر نہیں، پوری انسانیت پر حملہ ہے، نوازشریف

اسرائیل فلسطین کشیدگی پرقائد (ن) لیگ بھی بول پڑے
شائع 16 اکتوبر 2023 02:31pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت محض فلسطین پر نہیں، پوری انسانیت پر حملہ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے لکھا کہ اسرائیلی جارحیت محض فلسطین پر نہیں، پوری انسانیت پر حملہ ہے، بچوں، عورتوں سمیت ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت، انسانی ضمیر کیلئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

نوازشریف نے لکھا کہ دنیا کو جان لینا چاہیے فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرے میں رہے گا۔ پاکستان آج بھی ہمیشہ کی طرح فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ ہر عالمی فورم پر فلسطینی کاز کے حق میں آواز اٹھائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مصیبت زدہ فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات اور دیگر انسانی ضروریات کی فراہمی کیلئے فوری کاروائی کرے۔

مزید پڑھیں

شہبازشریف اور مریم نواز کا فلسطینی شہریوں پر فوری بمباری رکوانے کا مطالبہ

اسرائیل فلسطین کشیدگی: اقوام متحدہ اور عالمی برادری کونوٹس لینا چاہیے، پاکستان

مصر اور غزہ کی بارڈر کراسنگ کھل گئی، جنگ بندی سے نیتن یاہو کا انکار، امریکی صدر کی وارننگ

PMLN

Nawaz Sharif