Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سروسزاسپتال کے گیٹ پرزخمی کے دم توڑنے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق زخمی کو ایمرجنسی سے نکال دیا گیا تھا
شائع 16 اکتوبر 2023 12:23pm

لاہور کے سروسز اسپتال ایمرجنسی میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا شخص علاج کی سہولیات نہ ملنے پراسپتال کے گیٹ کے باہر دم توڑ گیا۔

انتظامیہ نے واقعہ پرپردہ ڈالنے کی کوشش کی لیکن سی سی ٹی وی کیمروں اور میڈیکل ریکارڈ نے متوفی کے ساتھ ہونے والے سلوک کا پردہ فاش کردیا۔

مریض23 ستمبرکو ایمرجنسی کے باہر فٹ پاتھ پر مردہ پایا گیا تھا، اسپتال انتظامیہ نے پولیس کے ذریعے لاش مردہ خانے میں جمع کروادی تھی۔

ٹریفک حادثے میں زخمی مریض کوسروسزاسپتال ایمرجنسی میں لایا گیاتھا تاہم نیم بے ہوش مریض کئی گھنٹے علاج کی سہولیات سے محروم رہا۔ مبینہ طور پر

متوفی کا نام اشتیاق علی تھا جو گڑھی شاہو کا رہائشی تھا، اہلخانہ نے 2 اکتوبر کو ڈیڈ ہاؤس میں لاش کی شناخت کی۔

سی سی ٹی وی کیمروں نے متوفی کے ساتھ ہونے والا ظلم کا پردہ فاش کیا ، اطلاع ملنے پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اشتیاق کے علاج کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔

lahore

punjab