Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ: بیلوں کی دوڑ کا دلچسپ مقابلہ، 105 بیلوں کی جوڑیوں کو دوڑایا گیا

نوشہرہ کے بیلوں نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی
شائع 15 اکتوبر 2023 01:25pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب

نوشہرہ میں بیلوں کی روایتی دوڑ کا دلچسپ مقابلہ ہوا، جس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیلوں کی 105 جوڑیوں نے دوڑ میں حصہ لیا۔

دیہاتی علاقے زنڈوبانڈہ میں پاکستان یوتھ آرگنائزیشن اور محکمہ اسپورٹس کی تعاون سے بیل دوڑ کے روایتی دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔

بیل دوڑ مقابلے صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے لائے گئے 105 بیلوں کی جوڑیوں کو دوڑایا گیا۔ اس دوران علاقے میں جشن کا سماں تھا، لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔

بیل دوڑ مقابلوں میں نوشہرہ زنڈو بانڈہ کے بیلوں نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی، صوابی کے بیل جوڑی نے دوسری اور تیسری پوزیشن پنجاب کے علاقہ جلبئی کے بیل جوڑی حاصل کی، اس کے ساتھ ہی بیلوں کے مالکان میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

خیبر پختونخوا

punjab