Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کا خاتمہ عدالت میں چیلنج

قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے، مؤقف
شائع 14 اکتوبر 2023 04:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

سرخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر پانچ برس کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

عابد باکسر کی گرفتاری و فرار ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ

زہرپینے کی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج کردی گئی

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کالعدم قرار دے۔

Lahore High Court

Election Act Amendment

Lifetime disqualification