Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’چلو ٹرافی گھرلے آتے ہیں‘

پاک بھارت ٹاکرے پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی پُرجوش
شائع 14 اکتوبر 2023 01:33pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

دنیا بھرمیں شائقین کرکٹ کی نظریں آج ٹی وی اسکرین پر جمی ہیں، روایتی حریفوں کے درمیان ورلڈ کپ کے اہم ترین ٹاکرے کے موقع پرپاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے بھی گرین شرٹس کے حوصلے بڑھائے گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ، ’چلو اسے (ورلڈ کپ ٹرافی ) گھرلے آتے ہیں‘۔

انوار الحق نے اپنے پیغام میں بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کہا کہ آپ عزم، مہارت اور لڑنے کے جذبے کے ساتھ کھیلیں جس کے لئے آپ مشہور ہیں۔

شاہینوں کو ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان لانے کا حوصلہ دینے والے نگراں وزیراعظم نے مزید لکھا کہ، ’پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے اور آپ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے‘۔

india

پاکستان

world cup 2023

Caretaker PM

ICCCRICKETWORLDCUP23