Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسر گرفتاری کے بعد فرار

مجھےغیرقانونی پولیس مقابلےمیں مارا جائے گا، عابد باکسر
شائع 13 اکتوبر 2023 11:57pm
لاہور: پولیس کا سابق انسپکٹرعابد باکسر گرفتاری کے بعد فرار۔ فوٹو ــ فائل
لاہور: پولیس کا سابق انسپکٹرعابد باکسر گرفتاری کے بعد فرار۔ فوٹو ــ فائل

لاہور پولیس مقابلوں سے شہرت حاصل کرنے والے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا لیکن وہ فرار ہوگیا۔ فرار کی اطلاع آنے سے قبل عابد باکسر کا کہنا تھاکہ مجھےغیرقانونی پولیس مقابلے میں مارا جائے گا۔

لاہور پولیس کے مطابق عابد باکسرسرکاری رائفلیں چھین کر 3 ساتھیوں سمیت فرار ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو محافظوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا، عابد باکسراشتہاری ملزمان کےساتھ فرارہوا، ملزم گرفتاری کے بعد پولیس کو للکار رہا تھا۔

اس سے قبل پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ عابد باکسر کو پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں سی آئی اے نے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں سی ٹی اے ماڈل ٹاؤن تھانے منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو ماڈل ٹاؤن میں اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد عابد باکسر کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران عابد باکسر کے پندرہ ملازمین کو بھی حراست میں لیا تھا، کارروائی کے دوران پولیس نے گھر کا سامان اور کیمرے بھی توڑ دئیے تھے۔

دوسری طرف عابد باکسر نے واقعہ کے بعد ٹوئٹ میں کہا کہ میرے گھر پرغیرقانونی طور پر چھاپہ مارا گیا، ڈی ایس پی سی آئی اے محمدعلی بٹ کی قیادت میں ٹیم نے میرے گھر پرچھاپہ مارا تھا۔ انسپکٹر راشد امین بٹ، ماجد بشیر بھی ٹیم میں شامل تھے۔

عابد باکسر کا مزید کہنا تھا کہ راشد امین بٹ میرے گھر پر فائرنگ کرانے والوں میں شامل تھا، میں غیرمسلح ہوں، مجھےغیرقانونی پولیس مقابلے میں مارا جائے گا، میرے گھر پر چھاپے کا نوٹس لیا جائے۔

lahore

lahore police

Crime