Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فوج کے مزید 4 افسران کو نیب میں اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا

تعیناتیاں عارضی بنیادوں پرعمل میں لائی گئی ہیں
شائع 13 اکتوبر 2023 11:12pm

قومی احتساب بیورو ( نیب) میں فوج کے مزید 4 افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، تعیناتیاں عارضی بنیادوں پرعمل میں لائی گئی ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری سے نیب کے گریڈ 20 اور گریڈ 18 کے عہدوں پر فوجی افسران کی تعیناتیاں کردی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈئر محمد خالد کو ڈائریکٹر نیب گریڈ 20 کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹینٹ کرنل ندیم مظفر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب، میجر ولید خالد اور میجر قیس کامران سعید کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نگراں وزیراعظم کی منظوری کے بعد نیب میں فوجی افسروں کی عارضی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزید پڑھیں

نیب کا کارروائیوں کیلئے انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

نیب میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے

NAB

پاکستان

اسلام آباد

latest news

Army Officers

APPOINTED

IMPORTANT POSITIONS