Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو نوازشریف کو لانا ہوگا، شہباز شریف

16 ماہ میں پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو ریاست ہوتی نہ سیاست، صدر مسلم لیگ ن
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 11:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو نوازشریف کو لانا ہوگا، لوگ پوچھتے ہیں 16 ماہ میں ہم نے کیا کیا، 16 ماہ میں پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو ریاست ہوتی نہ سیاست، میری جان چلی جاتی مگر ریاست بچائی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر قریب آنے سے لوگوں میں امیدیں بڑھ رہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے شیخوپورہ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، واجپائی نے معاہدہ کیا کہ کشمیر سمیت ہر مسئلہ حل کریں گے، نوازشریف کے دور میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا، نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے بدترین سازشیں کی گئیں، ملکی ترقی کے لیے نوازشریف کا استقبال کرنے مینار پاکستان پہنچیں، پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو نوازشریف کو لانا ہوگا، نواز شریف نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے گا، دانش اسکول اور شاہراہیں دوبارہ بنیں گی، 21 اکتوبر کو پاکستان کو بچانے کے لیے مینار پاکستان آنا ہوگا۔

صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں، 16ماہ میں ہم نے کیا کیا، 16ماہ میں پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو ریاست ہوتی نہ سیاست، ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کا نقصان کیا، میری جان چلی جاتی مگر ریاست بچائی۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف آئیں گے تو آٹا اور بجلی سستی ہوگی، کاروبار چلے گا، عوام کو روز گار ملے گا، ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔

مزید پڑھیں

ناکامی کے تاثر کا خدشہ، ن لیگ نے لاہور میں ہونے والے جلسے منسوخ کردیے

مسلم لیگ ن کا الیکشن کی تاخیر پر مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ

سب خراب ہونے کے بعد ٹھیک کرنے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے، مریم نواز

فلسطین اسرائیل تنازع کے حوالے سے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیئے، اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

’ن لیگ پاکستان کی لائن آف ڈیفنس ہے‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک رتہ اور بنی میں کارنرمیٹنگ اور جلسے سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر قریب آنے سے لوگوں میں امیدیں بڑھ رہی ہیں، لاہور جلسے سے پیغام جائے گا کے ن لیگ پاکستان کی لائن آف ڈیفنس ہے، راولپنڈی نوازشریف کا ہے ، ایک شخص نے عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے جذبے میں دن با دن اضافہ ہورہا ہے، قائد ن لیگ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، کھیلوں اورسازشوں سے ملک کا حال خراب ہوا۔

سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ساتھ جیلوں میں بھی گئے لیکن ہم تو نہیں روئے، ایک لیڈر کو مار دیں لیکن نظریہ نہیں مار سکتے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بدتمیزی کرتے ہیں ، ہم نے عدم اعتماد کیا جس پر طوفان اٹھایا گیا، یہ شخص ملک میں بحران لانا چاہتا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Sheikhupura

Maryam Nawaz

shahbaz sharif

pmln jalsa