Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ کپ: کوشش ہوگی اچھی پرفارمنس دیں، نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے، بابر اعظم

پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ کا اہم ترین پاک ٹاکرا کل احمد آباد میں ہوگا
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 05:03pm
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم تصویر/ فائل
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم تصویر/ فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈ کپ کے اہم ترین پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کہا ہے کہ پورا اسٹیڈیم بھارت کو سپورٹ کررہا ہوگا، کوشش ہو گی کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔

احمد آباد میں پریس کرنے والے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کا میچ ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے، کل کے میچ میں بھارت کےخلاف ٹاس بہت اہم ہوگا۔

گرین شرٹس کے کپتان نے کہا کہ ماضی میں جو ہو گیا اس پر توجہ نہیں،حال پر توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں، پاکستانی شائقین ہوتے تو وہ بھی اسٹیڈیم آتے۔

بابراعظم کے مطابق ہم نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے جنہوں نے ایشیا کپ میں متاثرکن بولنگ کی تھی، لیکن شاہین آفریدی سے متعلق یقین ہے کہ وہ بڑے میچ کابالر ہے،، ایک دو میچز میں کارکردگی اوپرنیچے ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آگیا۔

احمد آباد کی پچ سے متعلق بات کرتےہوئے بابر کا کہنا تھا کہ ہرشہر کی طرح یہاں بھی کنڈیشنز مختلف ہیں، جہاں زیادہ وقت گزرے وہاں کی کنڈیشنز جاننے میں مدد ملتی ہے۔حیدر آباد میں ہمارا بہت وقت گزرا لیکن ہر شہر کی کنڈیشنزمختلف ہیں۔

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بالرزکے پاس مارجن کم ہے، انہیں لینتھ پرقابو رکھنے کا کہا ہے۔ اس بات کا پلان بنائیں گے کہ بھارت کا ٹاپ آرڈر کیسے آؤٹ کرنا ہے

انہوں نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہےتو فیلڈنگ بہترہونی چاہئیے، ہم پربڑے اسٹیڈیم کا دباؤ نہیں ہے، امید ہے کہ حیدرآباد کی طرح یہاں بھی سپورٹ ملے گی۔

بابراعظم نے کہا کہ بولرز کے پاس مارجن کم ہے، بولرز کو کہا ہے لینتھ پر قابو رکھیں، بھارت کے ٹاپ آرڈر کو کیسے آؤٹ کرنا ہے اس کے لیے پلان کرتے ہیں۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مقابلہ کرنا ہمیشہ دلچسپ چیلینج ہوتا ہے، ہم میچ کے لیے پر جوش ہیں اور مکمل طور پر تیار ہیں، پاکستانی ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے آپ کو اپنا بیسٹ دینا ہوتا ہے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ جو اچھا کھیلے گا وہ ہی جیتے گا، میچ کے لیے ہماری تیاری پوری ہے، ہوم گراؤنڈ میں میچ ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹیم کے حوصلے بلند ہوگے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کل احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گے۔

babar azam

پاکستان

PCB

ICC ODI WORLD CUP 2023